این ڈی ایم اے نے لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

این ڈی ایم اے بارش کی پیشگوئی: لاہور، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں مزید بارشیں

این ڈی ایم اے نے کل سے 2 ستمبر تک اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔
، راولپنڈی،اٹک، جہلم،چکوال، لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،گجرات، نارووال،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔
وسط وجنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں،نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بھی ہے۔
، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور،لیہ، بھکر،ساہیوال، بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یارخان میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
خیبر پختونخواہ میں کل سے شدید بارشیں، ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
، چترال، دیر،سوات، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور،نوشہرہ،مردان، ڈی آئی خان،کوہاٹ اور بنوں میں بارش متوقع ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں