جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل کیس: نو ملزمان کے خلاف کارروائی

جرگے کے حکم پرلڑکی کے قتل کیس کے گرفتار تمام ملزمان قصور وار قرار

راولپنڈی میں جرگے کےحکم پرلڑکی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنےآگئی، پولیس نے گرفتار نو ملزمان کےخلاف چالان مکمل کرکےڈسٹرکٹ پروسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا۔
،تمام ملزمان کو اُن کے کردار کے حساب سے قصور وار قرار دے دیا گیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق اے ڈی پی پی کی جانب سے سکروٹنی کے بعد چالان عدالت بھجوایا جائے گا ۔
جسے علاقہ مجسٹریٹ منظور کرنے کے بعد متعلقہ ٹرائل کورٹ کو ارسال کرے گا۔
جسکے بعد مقدمہ کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
چالان میں پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کو ان کے کردار کے مطابق قصوروار قرار دیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں جرگہ سربراہ عصمت اللہ، مقتولہ لڑکی کا والد عرب گل، بھائی ظفر اللہ، چچا مانی گل، سسر صالح محمد اور شوہر ضیاء الرحمٰن،گورکن راشد محمود، رکشہ ڈرائیور خیال محمد اور قبرستان کمیٹی کے رکن سیف الرحمٰن شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں