لاہور میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی مفلوج، ایک شخص جاں بحق
لاہور میں ڈیڑھ گھنٹے سے جاری موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، پرانی انارکلی میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
لاہورمیں مون سون کی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے،شہر کے بیشترعلاقوں میں کہیں تیز توکہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
،جوہرٹاؤن،واپڈاٹاؤن،گلبرگ،فیروز پور روڈ، کینال روڈ، مسلم ٹاؤن میں طوفانی بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔
گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں،محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
واسا کےمطابق شہرسب سے زیادہ بارش نشترٹائون میں 105 ملی میٹرر یکارڈ کی گئی۔
،گلشن راوی میں 92 ملی میٹر،چوک ناخدا میں 91 ،فرخ آبادمیں85 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،سمن آبادمیں 78 لکشمی چوک میں 80ملی میٹر بارش ہوئی۔
،اقبال ٹائون میں 95 ملی میٹر اورتاج پورہ میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں