رحیم یار خان کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، مغوی بازیاب کرنے کی کوشش
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے’ کچہ رونتی’ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سرپرائز حملے کیے گئے جن میں ڈاکوؤں کے کئی پناہ گاہیں تباہ کردی گئیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ جزیرہ نماعلاقےمیں ڈرونزکے ذریعے ڈاکوؤں کےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا۔
دوسری جانب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں