ملک میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا،5 یا 10 برس کا تعین آئین کے مطابق ہوگا، راناثنااللہ

ملک میں تسلسل کا فیصلہ اور آئینی مدت کا تعین | تفصیلات

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مری میں ن لیگی قیادت کےاہم اجلاس میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تسلسل 5 برس کیلئے ہوگا یا 10 سال کیلئے، جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مری میں بڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا،۔
بہرحال جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا، کچھ لوگوں کو اس پر شک تھا لیکن ہمیں اس کا پہلے سے ہی علم تھا۔
نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ڈیمز سے متعلق بھی اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں، تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کربات کریں اتفاق رائے پیدا کریں۔
، اس حوالے سے قرارداد پاس ہوئی ہے تو موسمیاتی تبدیلی کے بعد دوبارہ بھی قراردادیں آسکتی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں