پنجاب میں سیلاب اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات سندھ پہنچ گئے، سندھ میں سیلابی ریلے تو نہ پہنچے لیکن مہنگائی پہنچ گئی،۔
پنجاب سے سبزیوں کی سپلائی متاثر ہونے پر سندھ میں قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
پنجاب سے ٹماٹر کی سپلائی بند ہوئی تو حیدرآباد میں 100 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر 200 روپے فی کلو ہوگیا،ؤ
اسی طرح 60 روپے کلو والا پیاز 120 روپے فی کلو میں ملنے لگا۔
دکاندار کہتے ہیں بارش کی وجہ سے پنجاب سے آنیوالی سبزی مہنگے داموں مل رہی ہے۔
سکھر میں بھی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 400 روپے فی کلو والا مٹر 600 روپے ، آلو 120 روپے فی کلو سے 160روپے اور پیاز 80 سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق 30روپے فی کلو والا پیاز 70 روپے فی کلو، 100روپے کلو والی توری 150 روپے اور 150 روپے فی کلو والی بھنڈی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں