سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام ہے، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں: چیئرمین سینیٹ

سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام | یوسف رضا گیلانی کا بیان

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام ہے نمبر بنانے کی ضرورت نہیں۔
اپنے آبائی شہر ملتان میں یوسف رضا گیلانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن سب سےزیادہ خطرناک ہے۰
،لوگوں کو سیلاب کے پانی سے نکالنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریا کےقریب رہنےوالےتمام افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہوجائیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں۔
،اِس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید کے بجائے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
،ہم مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، یہ اجتماعی کام ہے اِس میں نمبر بنانے کی ضرورت نہیں ۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اِس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز متاثرہ علاقوں کے فلڈ کیمپس کا دورہ کر رہی ہیں جب کہ امدادی ٹیمیں متاثرین کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں