بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل، ہیڈ مرالا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
بھارت کے زیر قبضہ جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہو گیا۔
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال پر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
جبکہ سیلاب کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے۔
ادھر سیلابی پانی کے بہاؤ کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
، شگاف پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے بڑھنے پر ڈالا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں