انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف فورسز کی حمایت، شہداء کو خراج عقیدت | بلاول بھٹو
انتہا پسندی و دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے اور لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے پر ایف سی اہلکاروں کے عزم و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور لکی مروت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
، انہوں نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
پی پی پی چیئرمین نے اس موقع پر انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں