خدمت اور فلاح و بہبود کا جذبہ پاکستانی معاشرت کی پہچان
خدمت اور فلاح و بہبود کا جذبہ ہماری سماجی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خدمت اور فلاح و بہبود کا جذبہ ہماری سماجی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے۔
سیلاب نے امداد اور عطیات کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستانی تاریخ گواہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ رنگ و نسل اور تعصب سے بالاتر ہو کر دوسروں کی مدد کی۔
رضاکاروں اور خدمت گاروں نے ہر مشکل میں عملی اور مالی تعاون فراہم کیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان عالمی سطح پر عطیات دینے والے بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں مخیر حضرات مفت علاج، دسترخوان اور ایمبولنس سروس جیسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال جیسے اداروں سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے امداد اور عطیات کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے کیونکہ متاثرین خوراک، چھت اور صحت سہولیات کے منتظر ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں