بلوچستان میں 12 ربیع الاول انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اعلان

سیکیورٹی خدشات کے باعث 12 ربیع الاول انٹرنیٹ سروس بند ہوگی

12 ربیع الاول کے موقع پرانٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
12 ربیع الاول کے موقع پر بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
ہدایات کے مطابق بلوچستان وزارت داخلہ کے ذریعےپاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
اور صوبے میں 5 ستمبر کی شام 5 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
ہدایت کےحساب سے نوشکی، خضدار، مستونگ، سبی اور کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔
،یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں