وزیراعلیٰ پنجاب آبی گزرگاہیں ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ

سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب آبی گزرگاہیں ریڈ زون اور بحالی پیکیج

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر تجاوزات کے خاتمے اور سیلاب متاثرین کے لیے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
، مریم نواز نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے ایک جامع اور فوری پیکیج طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں طویل اجلاس ہوا ۔
جس میں وزیراعلیٰ نے متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحالی پیکیج میں امدادی رقوم کو بڑھایا جائے تاکہ متاثرین کی فوری مدد ممکن ہو سکے۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے ایک خصوصی بحالی پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔
، مریم نواز شریف نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کو بحالی پیکیج کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں