بہاولنگر دہشتگردی کی کوشش ناکام، سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان سی ٹی ڈٰی کے مطابق بہاولنگر سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دہشتگرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رابطے میں تھے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان بڑا دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
سی ٹی ڈٰی حکام کے مطابق پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سی ٹی ڈی نے کارروائی کے بعد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
، ملزمان کےخلاف ایکسپلوسو ایکٹ اور7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں