ریلوے اسٹیشنز پر مکہ مدینہ کی طرح صفائی کرنیوالی مشینیں لگائی ہیں: حنیف عباسی

وزیر ریلوے کا بیان: ریلوے اسٹیشنز صفائی مشینیں اور ٹکٹ کلچر میں اصلاحات

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے ہم نے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے لیے وہ مشینیں لگائی ہیں جیسی مکہ مدینہ میں ہوتی ہیں۔
حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہر ریلوے ڈویژن میں جاکر یہ بات واضح کر دی ہے کہ بغیر ٹکٹ جو سفر کرے گا اور جو سفر کروائے گا دونوں جیل جائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ریلوے میں جو مفت خورے والا چکر تھا کہ 4 ٹکٹ مجھے دلوا دیں، 6 ٹکٹ مجھے دلوا دیں یہ کلچر بھی ہم نے ختم کر دیا ہے۔
، مجھے ایک قریبی جاننے والے نے فون کیا کہ فلاں بندہ ہے اس کے داماد اور بیٹی نے گرین لائن میں کراچی جانا ہے ٹکٹ چاہئیں۔
، میں کہا 20 ہزار روپے اسے دیں اور کہیں جاکر ٹکٹ لے اور چلا جائے۔
، اب یہ طریقہ نہیں چلے گا کہ وزیر یا چیئرمین صاحب کے گھر سے کوئی فون کر کے کہے کہ دو ٹکٹ اس کو دیدیں، چار ٹکٹ اس کو دیدیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں