نواز شریف 5 سال وزیراعظم رہتے تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نوازشریف اپنے نظریات سے الگ ہو گئے۔
، نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے۔
، نواز شریف 5 سال وزیراعظم رہتے تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری توجہ پاکستان کی معیشت ، استحکام اور خارجہ پالیسی پر ہے، ہماری سمت کا تعین ہوچکا ہے ہمیں اس طرف بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہوسکتا ہے ، یہ کہنا غلط ہے کہ نوازشریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے۔
، نوازشریف کے دور میں تمام اشاریے درست سمت میں تھے ، وہ 5 سال وزیراعظم رہتے تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری بات سے وزیراعظم شہبازشریف کو کوئی مسئلہ نہیں،۔
مریم نواز میری بیٹی ہیں، وہ ہماری جماعت کا مستقبل ہیں، وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہتر کام کر رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں