سیلاب زدگان کی بحالی تک صوبائی حکومتوں سے ملکر کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم

پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی تازہ صورتحال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی اور صوبوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے حالیہ بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی کی سرگرمیوں پر اسلام آباد میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ بارشوں و سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے۔
، ملک کے جنوبی حصوں میں دریاؤں سے ملحقہ علاقوں کے حوالے سے تیاری یقینی بنائی جائے۔
، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، لوگوں کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔
، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے متاثرین جو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، ان تک مالی معاونت پہنچانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں