12 ربیع الاول گیس بند نہیں، سوئی سدرن کا اعلان

12ربیع الاول کے موقع پر آج رات گیس بند نہیں کی جائے گی: سوئی سدرن

سوئی سدرن نے 12 ربیع الاول کے موقع پر گیس کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق آج رات گیس بند نہیں کی جائے گی ۔
سوئی سدرن کی جانب سے بیان میں کہا گیاہے کہ کراچی میں رات دس سےصبح تک گیس بلا تعطل فراہم کی جائیگی، صارفین کو گیس اب سے بلاتعطل 6 ستمبر کی رات دس بجے تک دستیاب رہے گی۔
دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے 5 اور 6 ستمبر 2025 کو عید میلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر عام تعطیل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبہ سندھ میں تمام سرکاری دفاتر، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام تمام لوکل کونسلز میں تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ سیلاب ڈیوٹی، ایمرجنسی سروسز اور اہم سروسز پر تعینات افسران اور عہدیداران مذکورہ دنوں میں اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں