سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت جاری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے اور ماننا چاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کسانوں اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کی جبکہ سیلاب متاثرین اورکسانوں نے بلاول بھٹوکواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے۔
، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہی ہیں، وفاقی حکومت کو بھی صوبائی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔
، صوبائی حکومت کے اکیلے بس کی بات نہیں کہ اتنی بڑی تباہی کا مقابلہ کرے، پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا ہوا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں