بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب سے مظفر گڑھ، جلال پور پیروالا میں تباہی

بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا: چناب میں طغیانی، ایمرجنسی نافذ

بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب میں پانی کے تیز بہاؤ سے جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹ گیا ۔
جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آ گئی، لوگ جان بچانے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے سے آگاہ کیا۔
، ستلج میں ہریکے پتن کی ڈاؤن سٹریم پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، فیروز پور زیریں پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پنجاب کے راوی، ستلج اور چناب کے آبی ریلوں سے ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ تریمو ں پر بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیو سک ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں