پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے

اہم سنگ میل: پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات کا معاہدہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں امریکی قائمقام نائب چیف آف مشن زیک ہارکن رائیڈر بھی موجود تھے
۔ امریکی قائمقام ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا یہ یادداشت امریکا اور پاکستان کیلئے مفید اور باہمی تعلقات کی مضبوطی کی مثال ہے۔
،ٹرمپ انتظامیہ نے اہم معدنی وسائل کی اہمیت کے پیش نظر ایسے دوطرفہ معاہدوں کو ترجیح دی ہے۔
، پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں امریکی کمپنیوں سے معاہدوں کیلئے پر امید ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نیٹلی بیکر نے کہا امریکی کمپنیوں جیسے کہ یو ایس ایس ایم کو پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
یو ایس ایس ایم کا دورہ اسلام آباد ایک اہم سنگ میل ہے ۔
معدنیات کی پیداوار میں تعاون کیلئے ایم او یو پر دستخط ایک

دور رس شراکت داری ہے جس میں دونوں ممالک کیلئے بڑے مواقع موجود ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں