موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج؛ ہمیں مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، اسحاق ڈار

موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج | نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، ہمیں مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن، استحکام اور ترقی کے درمیان گہرا تعلق موجود ہے۔
اور موجودہ عالمی حالات میں پارلیمانی سطح پر روابط اور تبادلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی جیسے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پارلیمانی سفارتکاری نہ صرف مکالمے کے فروغ بلکہ علاقائی ہم آہنگی اور مسائل کے پرامن حل کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں