سیلاب متاثرین کیلئے فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، بلاول بھٹو

سیلاب متاثرین کیلئے امداد | بلاول بھٹو کی عالمی سطح پر اپیل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
کہا پہلے ہی اس معاملے پر بہت تاخیر کی جاچکی ۔ فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے ۔
پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں۔
مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق اورصوبے سیلاب کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
پنجاب میں سیلاب کے معاملے پر مثبت رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرین کے قرض اور بجلی کے بل معاف کئے جائیں، زرعی شعبے کو ریلیف دیا جائے۔
، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں