پنجاب میں تباہ کن سیلاب | تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب آیا ہے۔
اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سیلاب متاثرین کے لیے بڑا پیکج تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی فوری بحالی ممکن بنائی جا سکے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق سیلاب سے 18 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔
، جبکہ گنا، چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں