سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری پر چیف جسٹس کو 4 ججز کا خط، فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری | فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھنے والے ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
، چاروں ججز نے سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 ستمبر 2025 کو فل کورٹ اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، ۔
فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم پر غور کے لیے تھا۔
تاہم اس فل کورٹ اجلاس پر ہمارے تحفظات وہی ہیں جو بارہا دہرائے جا چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں