ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

سیلاب میں ملتان کی صورتحال تشویشناک، جلالپور پیروالا سب سے زیادہ متاثر

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کے حوالے سے جنوبی پنجاب کی صورتحال کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلالپور پیر والا کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلالپور پیروالا کو تین دریاؤں راوی، چناب اور ستلج کا پانی متاثر کررہا ہے، ۔
چند گھنٹے پہلے ایک شگاف پڑنے سے پانچ چھ مزید آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
، تمام لوگوں کے انخلا کو یقینی بنایا جارہا ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جلال پور پیروالا کا دورہ کریں گی۔
،175 سے زائد ریسکیو کی بوٹس جلال پور پیروالا میں کام کررہی ہیں، لوگوں نے انخلا سے گریز کیا، جو ہمارے لیے ایک چیلنج بنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں