وائٹ ہاؤس: اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے امریکا کو آگاہ کیا
اسرائیل نے دوحہ پر حملے کے حوالے سے امریکا کو آگاہ کردیاتھا ۔ ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کردی۔
وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہناتھاکہ اسرائیل نے دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے سے آگاہ کردیاتھا۔
کیرولین لیوٹ نے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ کو اعتماد میں لے لیاگیاتھا۔
انہوں نے کہا اسرائیلی کارروائی سے امریکی حکام مکمل طور پر آگاہ تھے۔
یہ بات انہوں نے وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران کہی تھی اور واضح کیا کہ امریکا حملے سے مکمل آگاہ تھا۔
ترجمان نے کہاکہ قطر پر حملہ اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ تھا،ٹرمپ نے قطرمیں اسرائیلی حملےکی منظوری نہیں دی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں