یاماہا موٹر نے پاکستان میں اسمبلی بند کی، اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری
پاکستان کے منظم آٹو سیکٹر کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے کہ یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ (وائی ایم پی ایل) نے موٹر سائیکل اسمبلی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ۔
یہ فیصلہ کمپنی کی کاروباری حکمتِ عملی میں تبدیلی کے تحت کیا گیا ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری ایک خط اور مجاز ڈیلرز کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یاماہا اپنے مجاز نیٹ ورک کے ذریعے اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رکھے گی،۔
اور ڈیلرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب اسٹاک یقینی بنایا جائے گا، ۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ وارنٹی اسکیم کے تحت وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وائی ایم پی ایل 4 ماڈلز تیار کر رہی تھی، جن کی قیمتیں 4 لاکھ 29 ہزار 500 روپے سے 4 لاکھ 93 ہزار 500 روپے تک تھیں،۔
یاماہا وائی بی آر 125، جو ابتدائی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 400 روپے میں لانچ کی گئی تھی،۔
روپے کی قدر میں کمی اور بڑھتی پیداواری لاگت کی وجہ سے 4 لاکھ 71 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں