معیشت کے اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ: معیشت کے اشاریے درست سمت میں اور استحکام کی بنیاد مضبوط

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت کے اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔
طویل المدتی استحکام کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے بندرگاہوں ، سڑکوں اور ریل انفراسٹرکچر کی بہتری کو حکومت کی ترجیح قرار دیا ۔
بتایا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکیج تیار کیا جا رہا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کے اشاریئے درست سمت میں جا رہے ہیں، حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔
طویل المدتی استحکام کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔ شرح مبادلہ اور پالیسی ریٹ میں استحکام برقرار ہے ۔
مثبت معاشی رجحانات جاری رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات برآمدکنندگان کے لئے بڑے مواقع فراہم کریں گے ۔
مہنگائی پر قابو، تیل کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کم ہوا ۔ بزنس کونسل نے حکومتی پالیسیوں کی حمایت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں