سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف 3مختلف کارروئیوں میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
، آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے14 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
دتہ خیل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے۔
جبکہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ایک خوارج ہلاک ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں