دریاؤں کے بہاؤ میں کمی: مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے اثرات
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے زیراثر دریاؤں کے بہاؤ میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے جبکہ مزید بارشوں کا بھی امکان نہیں ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ رک چکا ہے۔
، دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ82 ہزار کیوسک، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50ہزار کیوسک تک آگیا۔
دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کابہاؤ23ہزار کیوسک تک آگیا۔
، دریائےچناب میں خانکی ہیڈورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ92ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ94 ہزارکیوسک، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 78ہزار کیوسک رہ گیا۔
پی ڈی ایم اےپنجاب کے مطابق ہیڈتریموں پرپانی کےبہاؤ میں کمی ہورہی ہے۔
، پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ6 لاکھ60 ہزارکیوسک ہے۔
دریائےراوی ہیڈ سدھنائی کےمقام پر پانی کا بہاؤکم ہورہاہے۔
تاہم پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں