کراچی میں صنعتی سرگرمیاں مفلوج | مزدوروں کی غیرحاضری اور فیکٹریوں کا بحران
کراچی میں بدھ کے روز ہونے والی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے صنعتی شعبے کو بری طرح متاثر کیا،۔
جس کے باعث پیداوار کا عمل مفلوج ہو گیا اور متعدد فیکٹریاں بند رہیں۔
بدھ کے روز ہونے والی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے کراچی کے صنعتی شعبے کو بری طرح متاثر کیا اور اہم صنعتی علاقے مفلوج ہو گئے۔
صنعتی رہنماؤں کے مطابق حفاظتی خدشات اور سفری مسائل کی وجہ سے مزدوروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکی جس کے باعث پیداوار متاثر رہی۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (این کے اے ٹی آئی) کے صدر فیصل معیز خان نے بتایا کہ علاقے کی تقریباً ساڑھے چار ہزار صنعتی اکائیوں میں سے نصف کے قریب بند رہیں۔
ان کے مطابق اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد مزدور واپسی سے ہچکچا رہے ہیں ۔
کیونکہ کئی افراد رات گئے تک فیکٹریوں میں پھنسے رہے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں