پاکستان کی ترقی کیلئے لسانی سیاست سے گریز ضروری ہے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ لسانی سیاست سے گریز کیا جائے کیونکہ قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت ادا کر چکی ہے۔
مزارِ قائد پر صوبائی وزرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان، قائداعظمؒ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے عظیم قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی یاد کرتے ہیں ۔
جنہوں نے ملک کے دفاع اور ایٹمی پروگرام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا بھرپور جواب افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے اتحاد کے ساتھ دیا اور یہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں