ستمبر 2025: سوئی نادرن اور سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں
اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے،۔
اگست کی نسبت ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں 28 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کیا گیاہے۔
، سوئی سدرن کیلئے نئی قمیت 11 ڈالر 1سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے ،۔
اگست میں سوئی سدرن کیلئے قیمت 10 ڈالر 73 سنیٹ فی ایم ایم بی ٹی یوتھی ۔
سوئی نادرن کیلئے آرایل این جی کی قیمتوں میں بھی 28 سینٹ اضافہ کیا گیاہے ، ۔
ستمبر کیلئے قیمت 12.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔
، اگست میں سوئی نادرن کیلئے قیمت 11 ڈالر 73 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یومقررتھی ،۔
سوئی نادرن کیلئے 2.38 فیصد، سوئی سدرن کیلئے2.63فیصد مہنگی ہوگئی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں