وفاقی حکومت کے ماحولیاتی، زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی

وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی پر بلاول بھٹو کا ردعمل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان خوش آئند ہے۰
مگر سیلاب متاثرین کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف اور عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابلِ فہم ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاحال سیلاب متاثرہ اضلاع کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف کا اعلان نہیں کر سکی۔
جبکہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ متاثرین کو فوری امداد دی جائے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا عالمی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے نظام کے تحت اپیل میں تاخیر ناقابلِ فہم ہے۔
آفات کے دوران دنیا بھر میں بین الاقوامی امداد کی اپیل معمول کی پریکٹس ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں