جنوبی پنجاب میں کشتیاں الٹنے کے دس واقعات میں اموات کی تعداد 30 ہوگئی

ریسکیو آپریشن جاری، جنوبی پنجاب میں کشتیاں الٹنے کے واقعات بڑھ گئے

جنوبی پنجاب میں ریسکیو آپریشن کےدوران کشتیاں الٹنے کےواقعات میں اموات کی تعداد 30 ہوگئی۔
جلال پورپیروالا،لیاقت پور،منچن آباد،علی پور اور اُچ شریف میں کشتی الٹنے کے دس کے لگ بھگ واقعات رونما ہوئے۔
،جاں بحق افراد میں بچے،خواتین اور بزرگوں کی اکثریت ہے،حادثات میں آٹھ سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی ریسکیو سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان کا کہنا ہےکہ تین لاکھ بیس ہزار لوگوں کو جب نکالیں اورتین دریاؤں میں بیک وقت سیلاب ہوں۔
،تو اس طرح کےحادثات کے نمبر بہت کم ہیں،جتنی بڑی آفت ہے،اس میں چھوٹے موٹے حادثات ہو جاتے ہیں۔ص
وبائی وزیرتعمیرات ملک صہیب احمد برتھ کا کہنا ہےکہ جب کشتی آتی ہے تو سیلاب’میں پھنسے لوگ خوشی کے مارے ایک دم بیٹھنے کی کوشش کرتے ہیں۔کسی کی بات نہیں مانتے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں