قطر سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، خواجہ آصف کا اہم بیان
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور قطر میں یہ احساس ہے کہ معاملہ اب فلسطین سے آگے بڑھے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ امیر قطر سے ملاقات میں موجود وزیر دفاع خواجہ آصف گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ قطر پر حملے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی ناراضی کافی نہیں ہے۔
، عرب ممالک کو اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ امریکا کی پہلی اور آخری ترجیح اسرائیل ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قطر سمیت پوری عرب دنیا یہ سمجھتی ہے کہ اُن کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور وہاں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ معاملہ اب صرف فلسطین تک محدود نہیں رہے گا۔
بلکہ آگے بڑھے گا، یہ مسئلہ مسلم امہ کو حل کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں امن قائم ہو جائے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک دن کے لیے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔
، جب تک جنگ جاری رہے گی نیتن یاہو کا اقتدار چلتا رہے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں