لوئر دیر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ایکشن
لوئر دیر کے علاقے میدان، سر بانڈہ میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کم ازکم 7 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لال قلعہ تھانہ کی حدود میں پہاڑی علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران ایک ایف سی اہلکار کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
، شدت پسندوں نے مورچے بنا کر سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کی۔
زخمیوں کو پہلے لال قلعہ ہسپتال اور بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور دیر اسکاؤٹس کی بھاری نفری علاقے میں موجود رہی اور آپریشن جاری رہا۔
سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
، تاہم اس بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں