سیلاب سے پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی، زمینی رابطے منقطع، فصلیں برباد

سیلاب سے پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی، متاثرین ریلیف کیمپوں میں منتقل

سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ گئی، پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچنے لگی، دریائی پٹی کے متعدد دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔
، فصلیں برباد ہو گئیں، منچن آباد میں مزید 2 لاشیں مل گئیں۔
منچن آباد کے نواحی علاقے لالیکا کے قریب بستی مموکا میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
، جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، شجاع آباد اور دھوندو کے بند ٹوٹ گئے، چناب کا پانی 138 بستیاں بہا لے گیا۔
سندھ پنجاب کی سرحدی پٹی کے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
، کچے کے علاقوں میں موجود گنے، کپاس ،چاول اور سبزیوں سمیت دیگر فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔
شمالی پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، وزیرآباد، شیخوپورہ، قصور سمیت متعدد علاقوں سے پانی کلئیر ہوچکا ہے۔
ملتان، وہاڑی ،مظفرگڑھ، راجن پور، لودھراں، لیہ، خانیوال، بہاولپور اور بہاولنگر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہے۔
، جس کے باعث ریلیف کیمپس میں متاثرین کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں