خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک رپورٹ: خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھ گئیں

سعودی عرب اور یواے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 2ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں بحرین، کویت، قطر اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 599.9ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.3فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جی سی سی ممالک سے ترسیلات زرکاحجم569.7ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
،اگست میں جی سی سی ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 303.9ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا ۔
جوجولائی میں 296ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 281.3ملین ڈالرتھا۔
جاری مالی سال کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 1.560ارب ڈالر اوریواے سے ترسیلات زر کا حجم 1.308ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں