مریم اورنگزیب سیلاب متاثرین ریسکیو آپریشن، علی پور میں امدادی سرگرمیاں تیز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب رات گئے علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔
جہاں انہوں نے متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن کا مشاہدہ کیا۔علی پور اور گرد و نواح میں شدید سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔
جس کے باعث متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے اور سینکڑوں افراد متاثرہ علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
سینئر وزیر نے سیت پور اور لتی ماڑی کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر موجود انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
، ان کے دورے کے دوران سیلاب زدگان کی براہِ راست نگرانی میں انخلا کا عمل جاری رہا ۔
جبکہ دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد کیلئے بیڑوں اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں