کچے کے دیہات زیر آب، پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال خطرناک
پنجاب کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوب گیا، مظفر گڑھ اور علی پور میں پنجاب حکومت کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،۔
آبی ریلے اب تیزی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں داخل ہورہے ہیں، کوٹری، گڈو اور سکھر بیراجز پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے، ۔
کچے کے متعدد دیہات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ برقرار ہے، سکھر بیراج میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، کچے کے مختلف علاقے تالاب میں تبدیل ہو رہے ہیں،۔
کوٹری بیراج کے مقام پر بھی دریائے سندھ بپھر رہا ہے، مانجھند، علی آباد سمیت مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
، تیار فصلیں پانی میں ڈوبنے سے لوگوں کے دل بھی ڈوب گئے۔
مانجھند کے قریب سيلابی پانی ميں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
کشمور میں گڈو بیراج پر دریائے سندھ سے آنے والا ریلا حفاظتی بندوں سے ٹکرا گیا۔
، گھوٹکی کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔
، قادر پور شینک بند کے بعد سیلاب رونتی بچاؤ بند سے بھی ٹکرانے لگا ہے۔
، علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں