اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شرح سود برقرار یا تبدیلی؟ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس آج ہوگا

شرح سود گھٹے گی،بڑھے گی یا برقرار رہے گی،فیصلہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج کرے گی۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنراسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوگا۔
،اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک پریس ریلیزکے ذریعے مانیٹری پالیسی جاری کرےگا،۔
ماہرین معیشت,تجزیہ کار اورسرمایہ کاروں کی اکثریت کو توقع ہےکہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ موجودہ 11فیصد کی سطح پر بر قرار رکھے گا۔
تاہم بعض حلقوں کاخیال ہےکہ سیلاب سےنقصانات اورمہنگائی بڑھنے کے خدشات اورآئی ایم ایف سے رواں ماہ معاشی جائزہ مذاکرات اسٹیٹ بینک کےپیش نظر ہوں گے۔
جس کی وجہ سےپالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا بھی امکان موجود ہے۔
مانیٹری پالیسی کے اعلان سےقبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے تیزی کی لہر ہے،۔
مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 1148 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ پچپن ہزار پوائنٹس کی حد کو کامیابی سے عبور کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں