پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ مضبوط جمہوریت ہے: شیری رحمان

جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے، شیری رحمان کا پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام کو بااختیار بنانے اور مستقبل کی تشکیل میں ان کی آواز کو یقینی بنانے کا ذریعہ ہے۰
، پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ مضبوط جمہوریت ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت چاہتے تھے۔
اور اسی وژن کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر جمہوری نظام کو مستحکم کیا،۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی جمہوریت کو عوام کی آواز بنایا اور ہر طبقے کو نمائندگی فراہم کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے جمہوری سفر میں پیپلز پارٹی کی قربانیاں اور کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔
، پیپلز پارٹی نے جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی اور سماجی انصاف کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں