جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا پیغام: جمہوریت عوام کی آواز اور قومی شناخت کی روح

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت محض طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان ایک عہد ہے۔
جو انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کی ضمانت دیتا ہے، جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہماری قومی شناخت کی روح اور ترقی کی بنیاد ہے۔
، یہ شہریوں کو سیاسی عمل میں شریک کرتی ہے، سیاسی تنوع کو فروغ دیتی ہے اور سب کے لیے یکساں حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا جمہوری سفر بے شمار شہداء کی قربانیوں سے عبارت ہے۔
جن میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سرفہرست ہیں۔
، دونوں رہنماؤں نے عوام کے حقِ حاکمیت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں