پی ڈی ایم اے: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اور سیلابی صورتحال کی تفصیلات
پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ تین لاکھ 7 ہزار کیوسک ہے۔
جبکہ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج پر ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 89 ہزار کیوسک ہے۔
، دریائے چناب، دریائے راوی اور پنجاب کے بڑے نالوں میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول کی سطح پر ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں