ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع حل نہ ہوا تو پاکستان مزید میچ نہیں کھیلے گا :ذرائع
ایشیاکپ میں میچ ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کوہاتھ ملانے سے روکنے پر پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہےکہ اگر میچ ریفری تبدیل نہ کیاگیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزیدکوئی میچ نہیں کھیلے گا۰۔
،اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں ذمہ داریوں سے ہٹانے کا مطالبہ کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف اقدامات پر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کوگھسیٹنا اسکی اصل روح کےمنافی ہے۔
،پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کرمایوسی ہوئی۔
ایشیاکپ میں میچ ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کوہاتھ ملانے سے روکنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں