پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس: پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم بڑھانے کا عزم

پاکستان اور ایران کے درمیان بائیسویں مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس میں دو طرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانےکےعزم کااعادہ کیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرتجارت جام کمال اور ایرانی وفد کی سربراہی وزیراربن ڈیویلپمنٹ فرزانہ صادق نےکی۔
، اجلاس کےاختتام پردونوں ممالک کےدرمیان اہم پروٹوکولز پردستخط ہوئے۔
اجلاس میں صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاورسیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کےقیام پراتفاق کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں