2025 کی پہلی ششماہی: پی آئی اے کو 20 سال بعد منافع اور نجکاری پر اثرات
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 2025 کی پہلی ششماہی میں قبل از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا ہے،۔
ایک ذرائع کے مطابق تقریباً 2 دہائیوں کے دوران یہ پہلا منافع ہے۔
پی آئی اے (جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے) نے جون تک 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11 ارب 50 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا،۔
جب کہ 2024 کی اسی مدت میں کمپنی کو قبل از ٹیکس خسارے کا سامنا تھا،۔
اور وہ صرف مؤخر کردہ ٹیکس ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے ایک غیر معمولی سالانہ منافع دکھا سکی تھی-
موجودہ نصف سال کے لیے خالص منافع 6 ارب 80 کروڑ روپے رہا۔ی
ہ انکشاف اس وقت سامنے آیا، جب حکومت ایئرلائن کی نجکاری کی نئی کوششوں میں مصروف ہے،۔
جو 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کی ایک اہم شرط ہے۔
کمپنی کے ذرائع کے مطابق ریاستی ایئرلائن کا یہ پہلا منافع 2004 کے بعد سامنے آیا ہے،۔
تاہم 2014 سے پہلے کے مالیاتی ریکارڈ اب ایئرلائن اور اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹس پر عوامی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں