حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں انکشاف، حالیہ سیلاب سے 30 لاکھ افراد متاثر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن شیری رحمٰن کی زیر صدارت ہوا، ۔
جس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی صورتحال اور ان کے لیے امدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بریفنگ دی کہ سیلاب متاثرین کی تعداد 30 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔
، جن میں بڑی تعداد پنجاب اور سندھ کے متاثرہ اضلاع کی ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ لاکھوں افراد اب بھی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں پانی، بجلی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں