اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کیا، اپیل پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی اےکو عہدے سے ہٹانے کےفیصلے کے خلاف اپیل پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
، اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔
سماعت کےآغازپرمیجر جنرل ریٹائرڈحفیظ الرحمان کےوکیل قاسم ودود نےدلائل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بطورممبر پی ٹی اے تعیناتی نہیں ہوسکتی تھی۔
،درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی،رولز تبدیل ہوگئے تھے۔
، کابینہ کی منظوری دینے کے بعد تعیناتی ہوئی،مارچ کو رولز تبدیل ہوچکے تھے جس کے بعد پٹیشن دائر کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نےسنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
،عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کردیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں